میرانشاہ(صباح نیوز)شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں آرمی کا ایک جوان شہید ہوگیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر)کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق فورسز نے دہشت گردوں کی فائرنگ کا موثر جواب دیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے شدید تبادلے میں سپاہی شاہزیب امتیاز شہید ہوگئے۔
آئی ایس پی آ نے کہاکہ بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے 25 سالہ سپاہی کا تعلق کوٹلی ستیاں سے ہے۔