اسلام آباد(صباح نیوز) وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ عمران خان نے اوورسیز پاکستانیوں سے کیا وعدہ پورا کر دیا۔
شہباز گل نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کو مبارکباد دیتا ہوں کیونکہ بیرون ملک کام کرنے والے محنت کشوں کو آج ووٹ کا حق مل گیا۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان نے اوورسیز پاکستانیوں سے کیا وعدہ پورا کر دیا۔ اللہ کا شکر ہے آج عمران خان نے وہ کر دکھایا جو کسی نے سوچا بھی نہ تھا اب اگلا انتخاب الیکٹرونک ووٹنگ مشین پر ہو گا۔
شہباز گل نے کہا کہ سمندر پار پاکستانی دنیا کے کسی بھی حصہ میں ہوں وہ وہاں سے ووٹ ڈال سکیں گے۔ تمام مافیا کی مخالفت کے باوجود عمران خان نے یہ کر دکھایا اور خان کے سمندر پار پاکستانی زندہ باد۔