جماعت اسلامی کا سرکاری گاڑیوں کے استعمال پر پابندی لگانے کا مطالبہ


اسلام آباد(صباح نیوز ) جماعت اسلامی پاکستان کے سینیٹرمشتاق احمد خان نے حکومت سے افسران پر سرکاری گاڑیوں کے استعمال پر پابندی لگانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ  کیا ہے۔

سینیٹ میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد خان نے حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے فیصلے پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہاکہ مشتاق احمد خان نے کہا کہ اگر حکومت کے پاس زہر کھانے کے پیسے نہیں تو اخباروں  میں اشتہارات کیسے دیئے، کیا یہ تمہارے باپ کے  پیسوں سے چھپوائے گئے۔انہوں نے حکومت سے سوال کیا کہ مہنگائی کی یہی صورتِ حال رہی تو عوام وزیر اعظم کے کپڑے خود نوچیں گے، عوام کی آنکھوں میں خون اتر آیا ہے۔

جماعت اسلامی کے سینیٹر نے کہا کہ افسران پر چھ ماہ کے لیے سرکاری گاڑیوں کے استعمال پر پابندی لگائی جائے، مہنگائی کو ختم نہیں کر سکتے تو کس نے کہا تھا کہ پنگا لیں اور حکومت کریں۔۔مشتاق خان نے کہا کہ انہو ں نے ملک کی خود مختاری کو آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھ دیا۔آئی ایم ایف کے احکامات کی وجہ سے انہوں نے سبسڈیز ختم کی ہیں آئی ایم ایف کے پاس پاکستان کی آزادی کو گروی  رکھ دیا ۔آج آئی ایم ایف کیلئے پاکستان کے عوام کو نچوڑ رہے ہیں  اور پاکستان کے عوام پر مہنگائی ، پیٹرول اور بجلی کے بم گرائے جارہے ہیں  مجھے افسوس اس بات کا ہے کہ حکومت اپنی مراعات ختم نہیں کررہی اپنے پروٹوکول کلچر ختم نہیں کررہی۔

مشتاق خان نے کہا کہ اگر حکومت کے اندر انقلابیت  اور عوام کا احساس ہے تو چھا ماہ کیلئے سرکاری گاڑیوں کے استعمال پر پابندی لگائی جائے لوگ پیدل یا سائیکلوں کے اوپر دفاترآئیں۔کوئی جرنیل کوئی جج کوئی پارلیمنٹیرین ، کوئی وزیر سرکاری گاڑی اور سرکاری پیٹرول استعمال نہ کرے۔پی ڈی ایم حکومت کہتی ہے کہ گذشتہ حکومت نے معاہدے کیے ہیں ٹھیک ہے گذشتہ حکومت نے معاہدے کئے ہیں یہ کہتے ہیں کہ سابق حکومت نے معیشت کا بیڑاغرق کیا جب آپ کو پتہ تھا تو آپ نے کیوں حکومت لی  اور اب بجلی، پیٹرول ،  کو سستا نہیں کرسکتے ،آپ مہنگائی کو ختم نہیں کرسکتے تو آپ کو کس نے کہا تھا ک آپ پنگا لیں۔

آپ کو کس نے کہا تھا کہ حکومت لیں اب حیلے بہانوں سے کام نہیں چلے گا قوم غصے میں ہے قوم کی آنکھوں میں خون اترآیا ہے ۔ عوام اشرافیہ ، وزرا کی عیاشیاں دیکھ رہے ہیں ، پروٹوکول کلچر، بیرونی دورے دیکھ رہے ہیں  ایک ایک صفحے  کے اشتہارات دیکھ رہے ہیں دوسری طرف بجلی نہیں ہے پیٹرول اور ڈیزل کی وجہ سے مہنگائی کا طوفان ہے عوام غیض و غضب کا شکار ہے ڈرو اس دن سے جب یہ بھوکے ننگے ، مہنگائی کے مارے عوام  حکمرانوں کے محلات کا رخ کریں گے اور تمہیں پناہ نہیں ملے گی۔