اسلام آباد ،60 کلوگرام چرس برآمد، 2سمگلرز گرفتار


اسلام آباد(صباح نیوز)خیبرپختونخوا سے اسلام آباد سمیت دیگرعلاقوں میں منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی گئی۔

ترجمان انسداد منشیات فورس نے بتایا کہ جی نائن کے قریب تلاشی کے دوران گاڑی سے9کلو600گرام چرس برآمد ہوئی۔ دوسری گاڑی کی تلاشی کے دوران 50 کلو400 گرام چرس برآمد ہوئی۔

ترجمان نے بتایا کہ 2 گاڑیوں سے مجموعی طور پر60 کلوگرام چرس برآمد کرکے 2 منشیات اسمگلرز گرفتار کرلئے گئے۔

گرفتارملزمان کی شناخت اورنگزیب اور اسدنواز کے نام سے ہوئی ہے۔ ترجمان نیمزید بتایا کہ ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔