مشکل حالات بالخصوص کورونا وبا میں چین نے پاکستان کیساتھ تعاون کیا، بلاول بھٹو


اسلام آباد(صباح نیوز) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ تمام مشکل حالات بالخصوص کورونا وبا میں چین نے پاکستان کے ساتھ تعاون کیا۔

اسلام آباد میں تقریب میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا ویڈیو پیغام جاری کیا گیا جس میں وزیر خارجہ نے کہا کہ چین نے پاکستان کو کورونا وبا کی روک تھام کے لیے مفت ویکسین اور آلات فراہم کیے۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان تعلقات میں میرے نانا ذوالفقار علی بھٹو نے کردار ادا کیا جبکہ محترمہ بے نظیر بھٹو نے بھی ذوالفقار علی بھٹو کے ویژن کو آگے بڑھایا۔