عمران نیازی پاکستان کی تقسیم کی بات کرنے کی ہمت نہ کریں، شہباز شریف


اسلام آباد(صباح نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران نیازی پاکستان کی تقسیم کی بات کرنے کی ہمت نہ کریں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عمران خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ جس وقت میں ترکی میں معاہدوں پر دستخط کر رہا ہوں،عمران نیازی ملک کو دھمکیاں دے رہے ہیں، عمران نیازی عوامی عہدے کے لیے نااہل ہیں،ان کا حالیہ انٹرویو ہی بڑاثبوت ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران نیازی اپنی سیاست کریں لیکن حد سے تجاوز نہ کریں،عمران نیازی پاکستان کی تقسیم کی بات کرنے کی ہمت نہ کریں۔