وزیراعظم سے ترک وزیرتجارت کی ملاقات


انقرہ(صباح نیوز)ترکی کے وزیر تجارت مہمت موش نے وفد کے ہمراہ  انقرہ میں وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور پاکستانی وفد کے دوسرے ارکان بھی ملاقات میں موجو د تھے۔ فریقین نے دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تجارت کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا۔