صدر مملکت نے قومی اسمبلی اجلاس 6 جون کو طلب کر لیا


اسلام آباد(صباح نیوز)صدر مملکت عارف علوی نے قومی اسمبلی کا اجلاس 6 جون کو طلب کرلیا۔

قومی اسمبلی کا اجلاس پیر سہ پہر 4 بجے پارلیمنٹ ہا ئوس میں منعقد ہو گا، جبکہ مالی سال 2022-23 کا سالانہ بجٹ قومی اسمبلی کے اس سیشن میں 10جون کو پیش کیاجائیگا۔

صدر کی جانب سے قومی اسمبلی کا اجلاس آئین کے آرٹیکل 54 (1) کے تحت طلب کیا گیا ۔