انٹر بینک میں ڈالر مزید76پیسے سستا،197روپے 70 پیسے کا ہوگیا


کراچی(صباح نیوز)انٹر بینک میں ڈالر سستا ہونے سے روپے کی قدر میں مزید بہتری کا عمل جاری ہے۔

انٹر بینک میں ڈالر 76پیسے سستا ہو کر 197روپے 70 پیسے کا ہوگیا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 197روپے 50پیسے کا ہے۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی آغاز رہا۔پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس 153پوائنٹس کم ہوکر 42ہزار 924پر موجود ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 70پیسے تک اور اوپن مارکیٹ میں 50پیسے مزید سستا ہوا تھا۔