عبدالرشید ترابی کی انٹر نیشنل ریسرچ انسٹی ٹیو ٹ ایسام کے چئیر مین استاد رجاو کو تا ن سے ملاقات


استنبول(صباح نیوز)سابق امیر جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر عبدالرشید ترابی نے انٹر نیشنل ریسرچ انسٹی ٹیو ٹ ایسام کے چئیر مین اور پرو فیسر اربکا ن مرحوم کے دست راست استاد رجاو کوتان سے ملاقات کی ، ملاقات میں انہوں نے کشمیر کی صورت حا ل مودی کے اقدامات اور عزائم سے آگا ہ کیا اور ہمیشہ کی طرح بھرپور تعاون کی یقین دھانی کراتے ہو  ئے کہاکہ کشمیر و فلسطین کی آزادی کے لئے جدو جہد کرنا ہر مسلما ن کی دینی اور اخلاقی ذمہ داری ہے جو امت مسلمہ کے اتحاد ھی سے ممکن  ہے جس کا روڈ میپ استاد نجم الد ین اربکا ن پیش کر چکے ھیں اس کے لئے ضروری ھے کہ ڈی ایٹ اور او سی فورم کو فعال کر نے کی ضرورت ہے ،

انہوں نے کہا مودی کے مسلم دشمن عزائم ساری مسلم دنیا کے لئے ایک چیلنج  ہیں کشمیر کے علاوہ  ہندوستان کے مسلمان بھی بھارتی ریاستی دھشت گردی کاشکا ر ہیں جن مظالم سے بچا نے لئے ھر سطح پر آواز اٹھا نی کی ضرورت ہے انہو ں نے  یقین دہانی کروائی کہ ترکی قوم اور حکو مت کشمیر کے حوالے سے اہل کشمیر اور پاکستان کے شانہ بشانہ ھیں عبدالرشید ترابی نے  ان کی مسلسل پشتیبا نی پر ان کاشکریہ ادا کیا،

عبدالرشید ترابی نے کہاکہ  ایسام کشمیر اور مسلم دنیا کے مسائل کے حوالے سے سا لا نہ بین الاقوامی کا نفرس منعقد کر تا ہے جس میں  ہمیشہ ہمیں کشمیر کی نمائند گی کا موقع دیتے ہیں کرونا کی وجہ سے بین الاقوامی کانفرنس کی بجا ئے قومی سمینار کا انعقاد کرتے رہے استاد اپنے بین الاقوامی روابط کے ذریعے بھی ھماری تر جمانی کرتے رہے جہا ں امریکہ اور یورب میں منعقدہ کانفرنسو ں میں ان کے ساتھ رفاقت کی سعادت حا صل رہی ستر کی دہائی میں اربکا ن صاحب کی مخلوط حکو مت میں ایک کا میا ب وزیر داخلہ کی حیثیت سے نظام کی اصلاح کے حوالے سے تاریخی کردار ادا کر چکے ہیں سعادت پارٹی کے صدر کی حیثیت سے متاثرین زلزلہ سے اظہار یکجہتی اور معاونت کے ایک بڑے وفد کے ہمراہ آزاد کشمیر کا دورہ کیا اور متاثرین کی بحالی کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے 96 سال عمر میں بھی زہنی طور چا ک و چو بند ہیں۔