پنجاب کے تمام اسکولوں میں گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان


لاہور(صباح نیوز)پنجاب کے تمام سرکاری اور نجی اسکولوں میں گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان کردیا گیا۔محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب کی جانب سیگرمیوں کی چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب بھر کے تمام اسکول گرمیوں کی چھٹیوں کے باعث یکم جون سے 31 جولائی تک بند رہیں گے۔

علاوہ ازیں محکمہ تعلیم پنجاب نیگرمی کی شدید لہر کے باعث نجی اسکولوں کو اوقات کارکم کرنیکی ہدایت کی ہے۔محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری مراسلے میں کہا گیا ہی کہ  پنجاب کے نجی اسکول 27 مئی سے اوقات کار 11 بجے تک کردیں، اسکولوں میں یکم جون سے 31 جولائی تک گرمیوں کی چھٹیاں ہوںگی۔