اسلام آباد(صباح نیوز) وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ بین الاقوامی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے فیول اور بجلی پر سبسڈی واپس لینے کی اہمیت پر زور دیا ہے، مالی پوزیشن کو مستحکم رکھنے کے لیے سخت مالیاتی پالیسی کی ضرورت ہوگی۔
ایک ٹویٹ میں مفتاح اسماعیل نے کہا کہ ہم نے مالی سال 2023کیاہداف پر تبادلہ خیال کیا، حکومت مالی سال 2023 میں بجٹ خسارہ کم کرنے کے لیے پرعزم ہے، آئی ایم ایف ٹیم سے فروری 2022 میں فیول سبسڈی پر بات ہوئی، مالی پوزیشن کو مستحکم رکھنے کے لئے سخت مالیاتی پالیسی کی ضرورت ہوگی۔
وزیرخزانہ نے مزید کہا کہ حکومت پروگرام جاری رکھنے اور پائیدار ترقی کی راہ پر ڈالنے کیلیے پرعزم ہے، گزشتہ حکومت نے معاہدے کی خلاف وزری کرتے ہوئے سبسڈی دی تھی۔
مفتاح اسماعیل نے کہا کہ حکومت آئی ایم ایف پروگرام کو جاری رکھنے اور پاکستان کو پائیدار ترقی کی راہ پر ڈالنے کے لیے پرعزم ہے۔