برلن میں منکی وائرس کے2کیسز سامنے آ گئے


برلن(صباح نیوز)جرمن کے دارالحکومت برلن میں بھی منکی پاکس کے2کیسز سامنے آگئے،2 افراد میں منکی پاکس نامی وبائی مرض کی تشخیص ہو گئی

انتظامیہ نے مزید کیسز سامنے آنے کی وارننگ جاری کر دی۔حالیہ ہفتوں میں، یورپ کے ساتھ ساتھ امریکہ، کینیڈا اور آسٹریلیا میں 100 سے زیادہ تصدیق شدہ کیسزریکارڈ کئے گئے

برلن میں صحت کے حکام نے کہا کہ دونوں مریضوں کی حالت مستحکم ہے تاہم مریض حالیہ دنوں میں کس کس سے ملے اس بارے میں پتا لگایا جا رہا ہے۔

عالمی ادارہ صحت نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ آئندہ دنوں میں مختلف ممالک میں منکی پاکس کے مزید کیسز بھی سامنے آسکتے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈبلیو ایچ او نے کہا ہے کہ اب تک 12 ایسے ممالک میں منکی پاکس کے کیسز سامنے آچکے ہیں جہاں اس سے پہلے یہ وائرس موجود نہیں تھا، رپورٹ ہونے والے کیسز میں 92 مصدقہ اور 28 مشتبہ کیسز شامل ہیں۔

خدشہ ہے کہ یہ وائرس دوسرے ممالک میں بھی پھیل سکتا ہے۔