عدلیہ سابق چیف جج گلگت بلتستان کے الزامات کی تحقیقات کرے،شاہد خاقان


اسلام آباد(صباح نیوز)سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ اعلیٰ عدلیہ سابق چیف جج گلگت بلتستان کے الزامات کی تحقیقات کرے، ثاقب نثار اپنے آپ کو بری الذمہ قرار دینا چاہتے ہیں۔

انہوں نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیب نے صرف نواز شریف کو سزا دلوائی، جس معاملے میں نواز شریف، مریم کا ذکر نہیں کونسے قانون کے تحت انہیں سزا دی، ملک میں لگی سرکس کے بڑے بڑے کے نام سامنے آ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایک بیان حلفی سامنے آیا جو سابق چیف جسٹس گلگت بلتستان نے لکھا ہے، اس حد تک پہنچ گئے کہ ضمانت کے معاملے پر بھی ملک کا سابق چیف جسٹس مداخلت کر رہا ہے، اعلیٰ عدلیہ کا امتحان ہے، آج ملک کے سابق چیف جسٹس پر الزام لگا ہے۔