کراچی (صباح نیوز) ڈالرکی اونچی اڑان ،ملکی تاریخ کی بلندترین سطح پرپہنچ گیا ،انٹربینک میں ڈالر مزید مہنگا ہوکر 195 روپے 50پیسے کا ہو گیا۔
گذشتہ روز انٹر بینک تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں مزید ایک روپے 66 پیسے اضافہ ہوا تھا اور کاروبار کی بندش پر ایک ڈالر 194 روپے 18 پیسے پر بند ہوا۔
کاروبار کے دوران ڈالر مزید ایک روپے 32 پیسے مہنگا ہوا اور انٹربینک میں پہلی بار ڈالر 195 روپے 50 پیسے پر جا پہنچا