پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا


لندن(صباح نیوز)پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں عامر خان نے کہا کہ اپنے گلوز اتارنے کا وقت آگیا ہے، میں 27 سال سے زیادہ عرصے پر محیط ایک شان دار کیریئر پر خوشی محسوس کر رہا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ میں دل کی اتھاہ گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتا ہوں کہ غیرمعمولی ٹیم جس کے ساتھ میں کام کر چکا ہوں، اور میرا خاندان، دوستوں اور مداحوں کی محبت اور حمایت جو انہوں نے میرے ساتھ کی۔

باکسر عامر خان نے اپنے کیرئیر میں 34 فائٹس جیتیں اور 6 میں انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔عامر خان 8 دسمبر 1986 کو برطانیہ میں پیدا ہوئے جبکہ وہ برطانوی پاکستانی خاندان سے تعلق رکھتے ہیں۔ ان کے خاندان کا تعلق راولپنڈی کے علاقے کہوٹہ سے ہے۔