صرف سیاستدان ایک دوسرے کو ذبح کرتے ہیں، خواجہ آصف


اسلام آباد(صباح نیوز) پاکستان مسلم لیگ(ن)کے مرکز رہنما خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عدالتوں سے محاذ آرائی بھی نہیں چاہتے ہیں لیکن اپنے ادارے کا دفاع ضرور چاہتے ہیں، ایک شخص کو جتوانے کے لیے میرے قائد نوازشریف اور مریم نواز کو ناحق قید رکھا گیا، صرف سیاستدان ایک دوسرے کو ذبح کرتے ہیں۔

قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا کہ میں عدالتوں کا احترام کرتا ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ عدالتوں سے محاذ آرائی بھی نہیں چاہتے ہیں لیکن اپنے ادارے کا دفاع ضرور چاہتے ہیں۔

ن لیگ کے مرکزی رہنما خواجہ محمد آصف نے کہا کہ ایک شخص کو جتوانے کے لیے میرے قائد نوازشریف اور مریم نواز کو ناحق قید رکھا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک میں کیا ہو رہا ہے؟ اندھے بہرے بن کر نہیں رہ سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سابق چیف جج گلگت بلتستان نے بیان حلفی دیا ہے اور جو حلف نامہ آیا ہے اس پر کارروائی شروع ہو گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم اس پر خاموش نہیں رہ سکتے ہیں۔ اقتدار میں بیساکھی کے سہارے نہیں آنا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم سیاستدان صرف ایک دوسرے کے خلاف کارروائیاں کرتے ہیں۔