اسلام آباد(صباح نیوز)صدر عارف علوی نے زور دیا ہے کہ ہائر ایجوکیشن کمیشن ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرام متعارف کرانے کیلئے جامعات کی حوصلہ افزائی کرے ،صدر عارف علوی کی زیرصدارت غلام اسحاق خان انسٹیٹیوٹ ، ٹوپی پر بریفنگ دی گئی ۔
ریکٹرغلام اسحاق خان انسٹیٹیوٹ کی اجلاس کو یونیورسٹی کی جانب سے فروغ تعلیم کے لیے کیے گئے اقدامات پر بریفنگ۔ اس موقع پرصدر عارف علوی نے کہا کہ مارکیٹ کو تعلیم یافتہ اور ہنر مند پیشہ ور افراد کی اشد ضرورت ہے،ایچ ای سی کو تعلیم جیسے اہم معاملے پر تیزی سے فیصلہ سازی کو یقینی بنانا چاہیے ، افسوس کہ فیصلہ ساز تیزی سے بدلتی عالمی مارکیٹ کی ضروریات کو پوری طرح سمجھنے میں سست روی کا مظاہرہ کر رہے ہیں، ۔
صدر مملکت کا اعلی تعلیم تک رسائی بڑھانے ، اعلی تعلیم یافتہ اور پیشہ ور گریجویٹ پیدا کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ جامعات اپنے گریجویٹس کو ہنر فراہم کرنے کیلئے آن لائن اور ہائبرڈ تعلیمی طریقے متعارف کروائیں۔صدر مملکت نے مارکیٹ ضروریات پورا کرنے کیلئے جامعات اور صنعتی شعبے کے درمیان تعاون بڑھانے کی ضرورت پر بھی زور دیا ۔ صدر نے کہا کہ یونیورسٹی گریجویٹس کی تعداد بڑھانے کیلئے ایک جامع آن لائن تعلیمی نظام متعارف کروا رہی ہے،
بریفنگ میں صدر کو بتایا گیا کہ ادارہ تعلیمی سال 2022-23 میں کمپیوٹر سائنس اور سائبر سیکیورٹی میں نئے پروگرام پیش کرے گا، ادارہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس، ڈیٹا سائنس اور سول انجینئرنگ میں ایم ایس اور پی ایچ ڈی پروگرام متعارف کرائے گا، معیار تعلیم بہتر بنانے ، تحقیق اور ترقی کو فروغ دینے کیلئے مقامی اور بین الاقوامی اداروں کے ساتھ تحقیقی تعاون اور روابط فروغ دیے جارہے ہیں ،
اجلاس کو مستقبل کے پروگراموں کے ، یونیورسٹی کے انفراسٹرکچر کی ترقی اور اپ گریڈیشن کے منصوبوں کے بارے میں بھی بریفنگ دی گئی