یو ایس ایڈ کے اشتراک سے پاکستان میں اعلی تعلیم اور روزگار کے 5 سالہ منصوبے کا آغاز


اسلام آباد(صباح نیوز)امریکی ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی کے اشتراک سے پاکستان میں اعلی تعلیم کے نظام میں بہتری لانے اور نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لیے پانچ سالہ منصوبے کا آغاز کر دیا۔

امریکہ اور پاکستان کے 75سالہ سفارتی تعلقات مکمل ہونے کے موقع پر اسلام آباد میں تقریب کا انعقاد کیا گیا، یو ایس ایڈ پاکستان کے ساتھ ایک کروڑ نوے لاکھ ڈالر مالیت کے پانچ سالہ منصوبے پر کام کر رہا ہے،اس پروگرام میں پاکستان میں خواتین کی 5یونیورسٹیاں اور 15سرکاری سکول مستفید ہوں گے ۔

اس موقع پر چیئرمین ایچ سی سی طارق بونیری نے کہا کہ یو ایس ایڈ کی جانب سے ملک بھر کی یونیورسٹیوں کے مختلف شعبوں میں تعاون کیا گیا،اعلی تعلیم کے شعبے میں تعاون دو طرفہ شراکت داری کی بہترین مثال ہے۔