اسلام آباد(صباح نیوز)ڈاکٹر اکبر نیازی ٹیچنگ ہسپتال نے برطانیہ کی انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار اسٹینڈرڈائزیشن سے 9001:2015 سرٹیفکیشن حا صل کرنے پر ایک پر وقار تقریب کا انعقاد کیا جسکا مقصد آئی ایس او پروجیکٹ ٹیم اور تمام عملے کو اس شاندار کامیابی پر مبارکباد پیش کرنا تھا۔
اکبر نیازی ٹیچنگ ہسپتال اپنی نوعیت کا پہلا جدید ترین 500 بیڈز پر مشتمل ملٹی اسپیشلٹی ہسپتال ہے جس نے ISO سرٹیفیکیشن حاصل کی- یہ معروف سرٹیفکیٹ معیاری طبی سہولیات کے نتیجے میں دیا جاتا ہے جو بر وقت خدمات کی فراہمی، مریضوں اور عملے کے لئے حفاظتی اقدامات اور ادارے کے معیاری انتظامات کے ساتھ ساتھ اعلی درجیکی معالجاتی خدمات کو مکمل محفوظ ماحول میں یقینی بنانے پر مرکوز ہے۔
ہسپتال کے مینیجنگ ڈائریکٹر یاسر خان نیازی نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ یہ شاندار کامیابی اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ واقعی ڈاکٹر اکبر نیازی ٹیچنگ ہسپتال علاقے کا ایک بہترین اور اپنی نوعیت کا ایک منفرد ہسپتال ہے جس نے یہ انٹرنیشنل سرٹیفیکیٹ حاصل کیا ہے اور یہ سرٹیفیکیشن اس امر کی تصدیق ہے کہ ہسپتال مریضوں کو اِرزاں نرخوں پر معیاری طبی سہولیات فراہم کرنے کے لئیدن رات کوشاں ہے-
انہوں نے کہا کہ ہسپتال اب تک دس لاکھ سے زیادہ مریضوں کو معالجاتی خدمات اِرزاں نرخوں پر فراہم کر چکا ہے اور انہوں نے مزید اظہارِ خیال کیا کہ آئی ایس او سرٹیفیکیشن حاصل کرنے کا فیصلہ اس بات کی تصدیق ہے کہ ہسپتال اپنے مریضوں، ملازمین، پارٹنرز، طلبا اور ان کے اہل خانہ کو مکمل شفاف اور اعلی معیار کی خدمات فراہم کرنی کیلئی پرعزم ہے۔
ہسپتال کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کرنل (ر) ڈاکٹر غلام مجتبی عباسی نے بتایا کہ آئی ایس اوکی بدولت میڈیکل ایررز، مریضوں کے ویٹنگ ٹائم، ٹیسٹس کے نتائج حاصل کرنیکی ٹائمنگ اور انفیکشن ریٹ میں نمایاں کمی ہوئی ہے۔ یہ بین الاقوامی سرٹیفیکیشن ہسپتال میں اعلی معیار کیمیڈیکل ڈیٹا، لیب، ریڈیولاجی اور مستند کلینیکل رزلٹس کا ثبوت ہے۔
ڈائریکٹر ہسپتال ڈاکٹر اریج نیازی نے اظہار کیا کہ یہ سرٹیفیکیشن ہسپتال کو بہترین کوالٹی سروسزکی فراہمی، جدت کے ساتھ آگے بڑھنے، ہر اسٹیک ہولڈر کے ساتھ مثالی شراکت داری قائم کرنے اور ہسپتال کے عملے کو ہر مریض کی طبی ضروریات کا اندازہ لگانے، سمجھنے اور انکو پورا کرنے کے قابل بنائے گی۔
تقریب کے اختتام پر، ہسپتال کے چیرمین ڈاکٹر غلام اکبر نیازی اور دیگر انتظامیہ نے کوالٹی ایشورنس ڈیپارٹمنٹ اور آئی ایس او پراجیکٹ ٹیم کے اراکین کو شیلڈز اور سرٹفیکیٹس پیش کیے