پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز شدید مندی کا رجحان


کراچی(صباح نیوز)پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز ٹریڈنگ کے دوران شدید مندی کا رجحان رہاجبکہ انٹربینک میں ڈالر ایک روپیہ سات پیسے مہنگا ہوکر 187روپے 70پیسے پر آگیا۔

پاکستان اسٹاکٹ مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز ٹریڈنگ کے دوران شدید مندی کا رجحان رہا۔ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 1070 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ ریکارڈ کی گئی۔پاکستان اسٹاکٹ مارکیٹ کا 100 انڈیکس 43 ہزار 769 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کرتارہا ہے ۔

سرمایہ کاروں کے اربوں روپے ڈوب گئے۔روپے کی قدر میں گراوٹ بھی جاری ہے، انٹربینک میں ڈالر ایک روپیہ سات پیسے مہنگا ہوکر 187روپے 70 پیسے پر آگیا۔ سولہ اپریل سے اب تک ڈالر چھ روپے سے زائد مہنگا ہوچکا۔