اسلام آباد(صباح نیوز)ملک بھر میں کورونا وائرس سے مزید 3افراد جاں بحق ہو گئے، کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 0.42فیصد ریکارڈ کی گئی۔
محکمہ صحت کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں پانچ روز بعد کورونا سے تین اموات ریکارڈ کی گئیں جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران 46 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔بلوچستان میں کورونا وائرس کا کوئی نیا کیس رپورٹ نہ ہونے کے بعد پھیلاؤ کی شرح صفر ہو گئی۔
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے میں کورونا وائرس کا کوئی نیا کیس رپورٹ نہیں ہوا، وائرس کے پھیلاؤ کی شرح صفر ہے جس کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 35486ہو گئی ۔ 1479201 افراد کی سکریننگ میں سے505547منفی آئے ہیں
۔بلوچستان بھر میں کورونا سے اب تک 35108 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ صوبے بھر میں فعال کیسز صفر ہو چکے ہیں، کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 378 ہے۔