جماعت اسلامی پاکستان کی مرکزی مجلس شوریٰ کے انتخابات مکمل، منتخب اراکین کے ناموں کا اعلان کر دیا گیا


لاہور(صباح نیوز)انتخابی کمیشن جماعت اسلامی پاکستان کے صدر اسد اللہ بھٹو مرکزی نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان نے مرکزی مجلسِ شوریٰ جماعت اسلامی کے ملک بھر سے مرد  70  اور خواتین10 منتخب ارکان برائے سیشن 2022ء تا 2025ء کا اعلان کر دیا ہے۔

مرکزی مجلس شوریٰ جماعت اسلامی کی کل80نشستوں کے لئے خفیہ بیلٹ پیپرز کے ذریعہ ہر تین سال کے بعد باقاعدہ انتخابات ہوتے ہیں۔ انتخابی کمیشن جماعت اسلامی پاکستان کا ایک دستوری منتخب ادارہ ہے جو ایک صدر اور چار اراکین پر مشتمل ہے۔

مرکزی مجلسِ شوریٰ جماعت اسلامی کے حالیہ انتخابات کا آغاز یکم فروری2022ء کو ہوا، ملک بھر میں علاقائی ناظمین / نائب ناظمین انتخاب(مرد) اور علاقائی معاونین/ نائب معاونین انتخاب (خواتین) کے تقرر کے ساتھ ایک تفصیلی انتخابی شیڈول جاری کیا گیا۔ پہلے مرحلے میں عبوری اور بعد میں حتمی حلقہ بندیاں تشکیل دی گئیں۔

اگلے مرحلے میں انتخابی میٹریل کی طباعت کروا کر ترسیل وتقسیم کا کام مکمل ہوا۔ آخری مرحلے میں واپس موصول ہونے والے بیلٹ پیپرز کے بند لفافوں کو کھول کرمرکز منصورہ میں گنتی کا عمل مکمل کیا گیاہے۔مرکزی مجلسِ شوریٰ جماعت اسلامی کی کل 80نشستوں پر منتخب ہونے والے 70مرد اور 10خواتین ارکانِ شوریٰ کے صوبہ وار ناموں کی تفصیلات اس طرح ہیں:

صوبہ خیبرپختونخوا سے عتیق الرحمن ، صابر حسین اعوان ، مصباح اللہ ،آصف لقمان قاضی ، ڈاکٹر عطاء الرحمن ، غلام رسول، اعزازالملک افکاری ، مولانا اسداللہ ، ارشد زمان ، عنایت اللہ خان ، صاحبزادہ طارق اللہ ، حاجی مغفرت شاہ ، عبدالحلیم باچا ، حمید الحق ، ڈاکٹر فضل سبحان ، عبدالرزاق عباسی ، ساجد قریش ، ڈاکٹر طارق شیرازی ، حافظ طالع محمد ، عزیز اللہ ،

ظہور خٹک ، صاحبزادہ ہارون الرشید ،شاہ فیصل آفریدی، عائشہ سید۔ صوبہ شمالی پنجاب سے نصراللہ رندھاوا ، زبیر صفدر ، ڈاکٹر عارف شیرازی ، وقاص خان ، راجہ محمد جواد ، اویس قاسم تلہ ، ملک فضل الٰہی ، سید ضیاء اللہ شاہ ، انصر محمود دھول ، رانا محمد اعظم نمبردار ، محمد اقبال خان ، مولانا عبدالستار ، حافظ فدا الرحمن ، ڈاکٹر رخسانہ جبیں۔

صوبہ وسطی پنجاب سے پروفیسر محبوب الزمان بٹ ، سردار ظفر حسین خان ، محمدعظیم رندھاوا ، مہر بہادر خان ، مظہر اقبال رندھاوا ، بلال قدرت بٹ ، میاں آصف اقبال ، محمد اویس گھمن ، ڈاکٹر میاں ذکراللہ مجاہد ، انجینئر اخلاق احمد ، ضیاء الدین انصاری ، راؤ اختر علی ، تحفہ دستگیر ، ڈاکٹر بابر رشید ، محمد رضوان، بشری صادقہ ، حمیرا طارق۔

صوبہ جنوبی پنجاب سے ڈاکٹر صفدراقبال ہاشمی ، ثناء اللہ سرانی ، چوہدری اصغر علی گجر ، سید ذیشان اختر ، ڈاکٹر انوار الحق ، افتخار ندیم، رفیعہ فاطمہ ۔صوبہ سندھ سے حافظ نعیم الرحمن ، سید عبدالرشید ، منعم ظفر ، اسامہ رضی ، سید شاہد ہاشمی ، فاروق نعمت اللہ ، ڈاکٹر عبدالواسع شاکر ، عبدالوحید قریشی ، افضال احمد آرائیں ، حزب اللہ جکھرو ، عبدالحفیظ بجارانی ، عطیہ نثار ، اسماء سفیر ، رخشندہ  منیب ناز ، افشاں نوید ۔صوبہ بلوچستان سے مولانا عبدالکبیر شاکر ، مولانا ہدایت الرحمن بلوچ، شازیہ عبداللہ۔