لاہور(صباح نیوز)چیئرمین علما و مشائخ رابطہ کونسل پاکستان خواجہ معین الدین محبوب کوریجہ، صدر میاں مقصود احمد، پیر غلام رسول اویسی، پیرزادہ برہان الدین عثمانی نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ ملت اسلامیہ پاکستان عیدالفطر کے موقع پر اپنے کشمیری، فلسطینی اور برما کے مسلمانوں کو بھی یاد رکھیں اور ان کے لیے خصوصی دعا کریں۔
رہنمائوں نے کہا کہ صہیونی فوج نے مظلوم فلسطینیوں، بھارتی فوج نے کشمیریوں اور برما کی فوج نے وہاں کے مسلمانوں پر بربریت، وحشت اور ظلم و ستم کا بازار گرم کر رکھا ہے۔ ایک امت کی حیثیت سے ہمیں اپنے مظلوم بھائیوں کے لیے کھڑا ہونا ایمانی معاملہ ہے۔
رہنمائوں نے کہا کہ ان شاء اللہ وہ دن جلد آئے گا جب کشمیری، فلسطینی اور برما کے عوام کو آزادی نصیب ہو گی۔