لاہور(صباح نیوز) وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ پنجاب میں ترقی کا سفر جہاں سے چھوڑا تھا وہیں سے آغاز کریں گے۔وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے حمزہ شہباز کو بطور وزیر اعلی پنجاب حلف لینے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ حمزہ شہباز پنجاب کو ترقی کی نئی منزل کی طرف کے کر جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نے پنجاب میں ترقی کا سفر جہاں سے چھوڑا تھا وہیں سے اس کا آغاز کریں گے اور وفاق میں تبدیلی اقتدار کے بعد آج پنجاب میں بھی آئینی اور قانونی مرحلے کا اختتام ہو گیا۔رانا ثنا اللہ نے کہا کہ اب پاکستان ایک آئینی، جمہوری اور فلاحی ریاست کے طرف بڑھ چکا ہے۔