لاہور(صباح نیوز)پنجاب کے محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن(ایس اینڈ جی اے ڈی)کے حکام نے کہاہے کہ ہمیں وزیراعلی کا نوٹیفکیشن واپس لینے کا حکم نہیں ملا۔
ایس اینڈ جی اے ڈی حکام نے کہا کہ نوٹیفکیشن کے طریقہ کار کے مطابق حکمنامہ موصول ہوا تو دیکھیں گے، پنجاب کابینہ کی بحالی کا نوٹیفیکیشن ہی موجود نہیں۔
حکام کا مزید کہنا تھا کہ گورنر کے حکم پر عملدرآمد کا لیٹر موصول ہونے پر نوٹیفکیشن ہوتا ہے، نوٹیفکیشن ایس اینڈ جی اے ڈی کیبنٹ ونگ جاری کرتا ہے۔