ریاست مدینہ کے نام لیواوں نے اپنے دور حکومت میں آذربائیجان میں قادیانی کو سفیر مقرر کیا،جاوید قصوری


لاہور (صباح نیوز)امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ریاست مدینہ کے نام لیواوں نے اپنے دور حکومت میں برادر اسلامی ملک آذربائیجان میں بلال نامی شخص کو سفیر مقرر کیا گیا تھا ۔یہ سفیر سکہ بند اور جنونی قسم کا قادیانی ہے جس نے اپنا اثر و رسوخ استعمال کرتے ہوئے قادیانیت کی تبلیغ شروع کر رکھی ہے ۔ اس کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے آذربائیجان کے سفارتخانہ کو قادیانیوں کے مذموم مقاصد سے پاک کیا جائے اور پاکستان کے نام کو قادیانیت کے پرچار کے لئے بطور آلہ کار استعمال ہونے سے روکا جائے ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی سٹوڈنٹس کو بلا کر دعوتیں کرنا اور ان کے درمیان اپنا لٹریچر تقسیم ایک منظرم منصوبہ بندی کے طور پر کیا جا رہا ہے ۔اگر اس کا راستہ نہ روکا گیا تو خدشہ ہے کہ وہ مسلمان طلبہ و طالبات کو گمراہ کرتا رہے گا۔ قادیانی مسلسل اپنے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں اور وہ مختلف حیلوں بہانوں سے نوجوان نسل کو ٹارگٹ بنا رہے ہیں ۔

انہوں نے کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں قادیانیوں کی سر گرمیوں میں خطر ناک حد تک اضافہ ہو گیا تھا اور یہ سلسلہ ہنوز جاری ہے ۔ ضرورت اس امر ہے کہ قادیانیوں کا راستہ روکا جائے ۔ قادیانی ختم نبوتۖ کے منکر ہیں اور اسلام کے کھلے دشمن،ان کی سازشوں کا مقابلہ کرنے کے لئے ہم سب متحد ہیں ۔

محمد جاوید قصوری نے اس حوالے سے مزید کہا کہ قادیانیوں کے بارے میں دنیا کے تمام مسلمانوں کا اتفاق ہے کہ وہ اپنے اسلام مخالف مخصوص خیالات ونظریات کی وجہ سے مسلمان کہلانے کے حق دار نہیں ہیں۔ ان کا گہرا ربط یہود اور حکومت اسرائیل سے ہے، درحقیقت قادیانی تحریک یہودیوں ہی کی ایک شاخ ہے، اسلام کو بدنام کرنے اور مسلمانوں کے حقوق پر غاصبانہ قبضہ جمانے کے لیے اسلام مخالف طاقتوں کے سہارے پوری دنیا میں قادیانیوں نے اپنی ناپاک تحریک چھیڑ رکھی ہے