سینئر سیاست دان جاوید ہاشمی کو دل کی تکلیف


ملتان (صباح نیوز)سینئر سیاست دان جاوید ہاشمی کو دل میں تکلیف ہونے پر ملتان میں ہسپتال داخل لے جایا گیا۔

جاوید ہاشمی ملتان کے انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں طبی معائنے کے لیے پہنچ گئے۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جاوید ہاشمی نے کہا کہ سینے میں درد محسوس ہوا تو چیک اپ کیلئے ہسپتال آیا ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ڈاکٹر کہتے ہیں کہ تھوڑے دن انتظار کریں پھر آپ کی سرجری کریں گے۔سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی کا یہ بھی کہنا ہے کہ عمران خان حکومت5سال پورے کرتے مگر ان کے طرزِ حکومت نے اس کی گنجائش ہی نہیں چھوڑی۔