مقبوضہ بیت المقدس (صباح نیوز) اسرائیل میں کورونا وائرس کے وار میں تیزی آ گئی ،مزید12افراد ہلاک ہو گئے ۔
اسرائیلی وزارت صحت کے مطابق ریاست میں کرونا وائرس کی لہر میں ایک بار پھر تیزی آئی ہے اور گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 12مریض ہلاک اور 3759 نئے مریضوں کی تصدیق کی گئی ۔
وزارت صحت میں کہا گیا کہ اسرائیل میں کورونا وائرس پھیلنے کے بعد اموات کی تعداد 10670 ہو گئی ۔
وزارت صحت کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 12 مریض ہلاک ہوئے، کورونا کے نئے کیسز کی تفصیلات جمع کرنے میں تاخیر ہوئی ہے۔