ملک کو بحرانوں سے نکالنے کا واحد راستہ بر وقت شفاف انتخابات ہیں۔ امیر العظیم


لاہور( صباح نیوز) ملک کو بحرانوں سے نکالنے کا واحد راستہ شفاف انتخابات ہیں۔ وزیراعظم منصوبوں پر فوکس کرنے کی بجائے الیکشن کے بروقت انعقاد کو یقینی بنائیں۔ پٹرول کی قیمتوں میں ا ضافہ کیا گیا تو ملک مہنگائی کا نا تھمنے والا طوفا ن آئے گا۔ رمضان المبارک میں مافیا عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہا ہے ۔ اشیاء خوردو نوش من مانی قیمتوں میں فروخت کی جارہی ہیں حکومت اور ضلعی انتظامیہ مافیا آگے بے بس ہو چکے ہیں ۔

ان خیالات کاا ظہار انہوں نے گزشتہ روز این ایف سی سوسائٹی میں چوہدری عرفان یوسف کی جانب سے دیئے گئے افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر حاجی محمد یوسف ،رضوان یوسف اور وقاص بٹ نے بھی خطاب کیا ۔جبکہ چوہدری عرفان یوسف نے اپنے خطاب میں کہا کہ موجودہ نظام کرپٹ سرمایہ داروں اور ظالم وڈیروں کے لیے ہے اس سے غریب آدمی کو کچھ نہیں مل رہا۔ 74برسوں سے ملک پر چند خاندان حکمرانی کر رہے ہیں۔ حکمران اشرافیہ اپنی نسلوں کے لیے مال جمع کر رہی ہے جب کہ غریب روٹی کے لقمے کے لیے ترس رہے ہیں۔عوام سے اپیل ہے کہ وہ آزمائے ہوئے لوگوں کو مسترد کرے اور جماعت اسلامی پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے اسے ملک کی خدمت کرنے کا موقع دے۔ کیونکہ جماعت اسلامی ہی ملک کو بحرانوں سے نکال سکتی ہے۔

انھوں نے خصوصی طور پر نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ اسلامی انقلاب کے لیے آگے بڑھیں اور جماعت اسلامی کے ساتھ کندھے سے کندھا ملائیں۔ انھوں نے کہا کہ کرپٹ مافیا جب تک اقتدار میں رہے گا ملک سے کرپشن ختم نہیں ہو سکتی۔ موجودہ سیاسی بحران کے دوران تمام چہرے بے نقاب ہو گئے۔ قوم کو سمجھ آ جانی چاہیے کہ حکمرانوں کی لڑائیاں آپسی مفادات کے لیے ہیں۔