پندرہ ماہ بعد پولیو واپس آگیا ، اللہ پاکستان کی حفاظت کرے،فوادچوہدری


اسلام آباد(صباح نیوز) تحریک انصاف سابق وفاقی وزیر فواد چو ہدری نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ15ماہ بعد پولیو واپس آ گیا ، اللہ پاکستان کی حفاظت کرے ۔

انہوں نے ٹوئٹرپر کہا ہے کہ عمران خان حکومت میں پولیو ختم ہو گیا تھا۔بل گیٹس پولیو خاتمے کو پاکستان کی عظیم کامیابی قرار دے چکے تھے۔ا نہوں نے کہا کہ عمران خان حکومت کیخلاف سیاسی ایڈونچر نے ملکی معیشت کی کمر توڑ دی ۔

واضح رہے کہ قومی ادارہ صحت نے شمالی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے بچے میں پولیو کی تصدیق کی ہے۔دنیا بھر میں رواں سال  پولیو کے 3کیسز سامنے آچکے ہیں۔