اسلام آباد(صباح نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف نے ملک میں 15 ماہ بعد پہلا پولیو کیس رپورٹ ہونے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔
وزیر اعظم نے متعلقہ حکام سے پولیو کیس کی وجوہات کی رپورٹ طلب کرلی اور پولیو کے خاتمے کے لیے لائحہ عمل مرتب کرنے کی ہدایت بھی کی۔
شہباز شریف نے پیر کے روز قومی ٹاسک فورس برائے انسداد پولیو کا اجلاس بھی طلب کرلیا۔