امریکا کا پاکستان میں بجلی کے شعبے کی بہتری کیلئے منصوبے کا آغاز


اسلام آباد(صباح نیوز) امریکا نے پاکستان میں بجلی کے شعبے کی بہتری کے 23.5 ملین ڈالر کے منصوبے کا آغاز کردیا، منصوبے کا مقصد موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنا ہے۔

ایک نجی ٹی وی  کے مطابق امریکا نے پاکستان میں بجلی کے شعبے کی بہتری کیلئے منصوبے کا آغاز کردیا ، منصوبہ 4 سالہ میں مکمل ہوگا اور اس پر 2 کروڑ 35 لاکھ ڈالر لاگت آئے گی۔منصوبے کا مقصد موسمیاتی تبدیلی کیاثرات سے نمٹنا، شفاف ذرائع سے توانائی کا حصول ہے۔یوایس ایڈپاکستانی مشن ڈائریکٹر جولی کوئنن نے کہا امریکا بجلی کی پیداوار کو مثر، پائیدار خطوط پر استوار کرنے کا خواہاں ہے۔

جولی کوئنن کا کہنا تھا کہ بجلی کے شعبے میں تعاون بڑھانا چاہتے ہیں، منصوبہ ہول سیل پاور مارکیٹ کے قیام کی کوششوں میں معاونت کرے گا۔یاد رہے امریکا کا کہنا تھا کہ پاکستان کی نئی حکومت کے ساتھ خطے اور عالمی معاملات پر کام کرنے کیلئے منتظر ہیں، پاکستان کے ساتھ گزشتہ پچھتر سال سے اہم تعلقات ہیں اور پاکستان کو ایک اہم شراکت کار کے طور پر دیکھتے ہیں