لندن (صباح نیوز)پاکستانی وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان وزڈن لیڈنگ ٹی ٹوئنٹی کرکٹر آف دی ایئر قرار پائے، پاکستانی وکٹ کیپر نے 2021 میں 1326 رنز بنائے۔
پاکستانی وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا، محمد رضوان نے وزڈ ن لیڈنگ ٹی ٹوئنٹی کرکٹر کا ایوارڈ اپنے نام کر لیا۔پاکستانی بلے باز گزشتہ سال 29 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں سب سے زیادہ 1326 رنز بنائے کر ٹاپ اسکورر رہے۔محمد رضوان نے ایک سال میں انٹرنیشنل ٹی ٹوئنٹی میں ایک ہزار رنز بنانے والے پہلے کرکٹر کا اعزاز بھی حاصل کیا اور ٹی ٹوئنٹی کے پلیئر آف دی ایئر قرار پائے۔
بہترین ٹیسٹ کرکٹر کا ایوارڈ انگلینڈ کے جو روٹ کے نام رہا، انہوں نے پندرہ ٹیسٹ میچز میں 1708 رنز سکور کیے تھے۔سال کے بہترین پانچ کھلاڑیوں میں بھارت کے جسپریت بھمرا، روہت شرما، انگلینڈ کے اولی روبنسن اور نیوزی لینڈ کے ڈیون کونوے بھی شامل ہیں