اسلام آباد(صباح نیوز)وزیرِ اعظم شہباز شریف سے رکنِ قومی اسمبلی امیر حیدر خان ہوتی اور ایمل اسفند یار نے ملاقات کی ،ملاقات میں وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق اور سابق رکنِ قومی اسمبلی حاجی غلام احمد بلور بھی شامل تھے،
ملاقات میں شرکا نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کو وزارتِ عظمی کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی. اسکے علاوہ موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر بھی گفتگوکی ،
اس سے قبل وزیراعظم نے آج علامہ اقبال کے یوم وفات پر ان کی یاد تازہ کرتے ہوئے ہمیں افکار اقبال سے خصوصی طور پر رجوع کرنا چاہیے کیونکہ بطور قوم آگے بڑھنے کے لیے ہمیں اتحاد، ہم آہنگی اور یگانگت کی اشد ضرورت ہے؛
فرد قائم ربط ملت سے ہے، تنہا کچھ نہی
موج ہے دریا میں اور بیرون دریا کچھ نہی