کراچی (صباح نیوز)حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان کی نائب ناظمہ عطیہ نثار کی والدہ میمونہ خالہ ،حلقہ خواتین جماعت اسلامی حرم فورم کی مرکزی نگراں حمیرہ جبیں کے شوہر ندیم قاضی کے انتقال پر ناظمہ کراچی اسماء سفیر، معتمدہ کراچی فرح عمران،نائب ناظمات کراچی شیبا طاہر،شمینہ عتیق،ثناء علیم، جاویداں فہیم،سمیہ عاصم،،سیکریٹری اطلاعات ثمرین احمد،نگراں حرم فورم کراچی امینہ سلیم و نائب نگراں نگہت جاوید نے گھر جاکر ملاقات واظہار تعزیت کیا۔
اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کے درجات میں اضافہ، گھر والوں کو صبر جمیل اور صدقہ جاریہ بنائے۔مرحومین کی تمام حسنات کو اپنی بارگاہ میں مقبول فرمائے۔ناظمہ کراچی اسماء سفیر نے میمونہ خالہ کے انتقال پر اپنے تعزیتی بیان میں کہاکہ مرحومہ تحریک کا قمیتی اثاثہ اور مجاہدہ خاتون تھیں ،اللہ تعالی کامل مغفرت فرمائے۔بہترین مہمان نوازی فرمائے آمین۔