اسلام آباد(صباح نیوز)چیئرمین نیپرا توصیف ایچ فاروقی نے کہا ہے کہ بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے لائسنس کی تجدید کیلئے5 سالہ کارکردگی دیکھیں گے،تمام بجلی تقسیم کار کمپنیاں 5 سالہ کارکردگی رپورٹ جمع کرائیں۔
بجلی تقسیم کارکمپنیوں کے لائسنس کی تجدید کیلئے چیئرمین نیپرا توصیف ایچ فاروقی کی زیرصدارت سماعت ہوئی ، ممبر نیپرا خیبرپختونخوا مقصود انور بھی سماعت میں شریک ہوئے۔
سی ای او آئیسکو ڈاکٹرمحمد امجد نے بتایا کہ آئیسکو کے بجلی نقصانات سب سے کم ہیں،جبکہ ہماری وصولیوں کی شرح سب کمپنیوں سے اچھی ہے۔چیئرمین نیپرا نے بتایا کہ ہم نے کراچی میں2 لاکھ 16 ہزارکھمبوں کی ارتھنگ کرائی،آئیسکو سمیت تمام بجلی تقسیم کار کمپنیاں بھی ارتھنگ کے عمل پر کام تیز کریں۔