نئی دہلی(کے پی آئی) بھارتی حکومت نے7 کشمیری حریت پسندوں کو دہشت گرد قرار دے دیا ہے ۔ بھارتی اخبار ہندوستان ٹائمز کے مطابق بھارتی وزارت داخلہ نے کشمیری نوجوانوں سجاد گل ،ارجمند گلزار ڈار، علی کاشف، محی الدین اورنگ زیب، حافظ طلحہ سعید کو بھی دہشت گرد قرار دے دیا ہے ۔ اس سے قبل العمر مجاہدین کے سربراہ مشتاق زرگر، اور عاشق احمد نینگرو کو بھی دہشت گر د قرار دیا گیا ہے ۔
بھارتی وزارت داخلہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام ایکٹ، 1967 کے تحت سجاد گل ،ارجمند گلزار ڈار، علی کاشف، محی الدین اورنگ زیب، حافظ طلحہ سعید کو بھی دہشت گرد قرار دیا گیا ہے ۔
یہ نوجوان مقبوضہ کشمیر میں بھارتی سلامتی کے خلاف کارروائیوں میں مصروف ہیں۔بھارتی وزارت داخلہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق47 سالہ سجاد گل کا تعلق سری نگر سے ہے ، لشکر طیبہ کے رکن ہیں۔23 سالہ ارجمند گلزار ڈار کا تعلق پلوامہ سے ہے ۔ وہ البدر کے رکن ہیں۔