کراچی ،بجلی کی لوڈشیڈنگ میں اضافہ


کراچی(صباح نیوز) کراچی کے مختلف علاقوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ میں اضافہ ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ بڑھ گئی، لوڈشیڈنگ کے باعث سحری میں کئی علاقے متاثر ہوئے۔

ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ نیشنل گرڈ سے 300 میگاواٹ بجلی کی کمی کا سامنا ہے۔ چند علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ عارضی طور پر بڑھا دیا گیا ہے۔

ترجمان کے مطابق لوڈشیڈنگ میں اضافہ نیشنل گرڈ سے ترسیل میں کمی پر کیا گیا۔ شہر کے زیادہ تر علاقوں میں بجلی کی ترسیل بلاتعطل جاری ہے۔