خیرپور (صباح نیوز)خیرپور گمبٹ کے قریب گاؤں میں آتشزدگی سے7کچے مکان جل گئے، آگ سے گھروں میں رکھا اناج، کپڑے اور دیگر قیمتی سامان جل کر راکھ کا ڈھیر بن گئے۔
تفصیلات کے مطابق گمبٹ کے قریب دڑو میں کچی آبادی میں آگ نے کئی مکانوں کو اپنے گھیرے میں لے لیا۔ اہل علاقہ نے فوری طور پر فائر بریگیڈ کو اطلاع دی مگر فائر بریگیڈ نہ پہنچ سکی۔
علاقہ مکین اپنی مدد آپ کے تحت بالٹیوں سے پانی بھر بھر کر آگ بجھانے کی کوششیں کرتے رہے مگر آگ کی شدت کی وجہ سے سات مکانات مکمل طور پر جل گئے ہیں۔
متاثرین کے مطابق آگ سے گھروں میں رکھا ہوا اناج، کپڑے اور دیگر قیمتی سامان مکمل طور پر جل کر خاکستر ہوگیا، نہ سہارا افراد کھلے آسمان تلے بے یارو مددگار بیٹھنے پر مجبور ہیں۔