ن لیگ نے پہلے خود وزیرِ اعلیٰ کے استعفے کیخلاف آواز اٹھائی، گورنر پنجاب


لاہور(صباح نیوز)گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ( ن) نے پہلے خود وزیرِ اعلیٰ کے غیر آئینی استعفے کے خلاف آواز اٹھائی تھی۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے لاہور ہائی کورٹ کے سامنے اس بات کو بدنیتی کی بنا پر چھپایا ہے، مسلم لیگ (ن) نے لاہور ہائی کورٹ سے حق میں فیصلہ لینے کے لیے عدالت کو گمراہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ جرائم پیشہ لوگ ہر موقع پر واردات سے باز نہیں آتے۔