سرگودھا، نامعلوم افراد کی فائرنگ، 2موٹرسائیکل سوار جاں بحق


سرگودھا(صباح نیوز)سرگودھا میں تھانہ جھال چکیاں کی حدود 8 واں رسالہ میں نامعلوم  افرد کی فائرنگ سے 2موٹرسائیکل سوار جاں بحق ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق سرگودھا میں گھات لگائے ملزمان نے موٹرسائیکل سواروں پر اندھا دھند فائرنگ کر کے 2 افراد کو قتل کردیا ۔  قتل ہونے والوں میں  ذوالفقار اور ضمیر شامل ہیں جبکہ ملزمان فائرنگ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

مقتولین گھر سے عدالت میں پیشی پر جانے کے لئے نکلے تھے۔ مقتولین کی عمریں 35 سے 50 سال کے درمیان ہیں۔

پولیس کے مطابق سرگودھا تھانہ جھال چکیاں پولیس نے نعشیں پوسٹ مارٹم روم منتقل کر دیں۔مقتولین کی علاقے کے زمینداروں سے دشمنی چلی آرہی تھی جس کے باعث دونوں افراد کا قتل ہوگیا۔

دوہرے قتل کے واقعہ پر ایس پی انویسٹی گیشن پولیس کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے جبکہ فرانزک اور کرائم سین بھی موقعہ پر روانہ کر دی گئی ہیں۔

اس موقع پر ڈی پی او ڈاکٹر رضوان نے کہا کہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں۔

ڈی پی او سرگودھا نے کہا کہ واقعہ میں ملوث ملزمان کو کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے گا۔