تمہارا تحفہ تمہاری مرضی نہیں، مریم کا عمران خان کے بیان پر ردعمل


اسلام آباد(صباح نیوز)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے سابق وزیراعظم عمران خان کے توشہ خانہ کے تحائف سے متعلق ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمہارا تحفہ تمہاری مرضی نہیں بلکہ تحفے بھی ریاست کے اور مرضی بھی ریاست کی۔

اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ  اب تمہاری دھونس نہیں چلے گی، آنکھیں کھول لو، تمہاری جعلی حکومت اور تمہارا مستقبل، دونوں ختم  اور  حساب تو دینا پڑے گا۔

خیال رہے کہ سابق وزیراعظم و تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں کہا ہے کہ میرا تحفہ میری مرضی، توشہ خانہ سے جو کچھ لیا وہ ریکارڈ پر ہے، ایک صدرنے گھرپرتحفہ بھجوایا تو وہ تحفہ توشہ خانہ بھیج کرآدھی قیمت ادا کرکے اپنے پاس رکھا۔