لاہور (صباح نیوز) لاہور ہائی کورٹ میں پیشی پر آیا سب انسپکٹر ملزم کی ہاتھا پائی کے دوران جان کی بازی ہار گیا۔ لاہور ہائی کورٹ میں پیشی پر آیا سب انسپکٹر ملزم کی ہاتھا پائی کے دوران جاں کی بازی ہار گیا۔
سب انسپکٹر کی شناخت سلمان کے نام سے ہوئی ہے جو ملزم کی ضمانت کا ریکارڈ لے کر ہائی کورٹ آیا تھا۔ مقامی میڈیا کے مطابق ضمانت خارج ہونے پر سب انسپکٹر اور ملزم پارٹی کے درمیان ہاتھا پائی ہوئی، ملزمان کے وکیل اور ملزم کی ہاتھا پائی کے دوران سب انسپکٹر بے ہوش ہو گیا، اسے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا لیکن جانبر نہ ہو سکا۔