عثمان بزدار کی دوست محمدمزاری سے گھر پر ملاقات


لاہور(صباح نیوز)پنجاب اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر دوست محمد مزاری سے سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ملاقات کی ہے۔

دوست محمد مزاری نے ٹوئٹر پر اس ملاقات کی اطلاع دی اور کہا کہ میں سائیں عثمان بزدار صاحب کا مشکور ہوں کہ آپ میری خیریت پوچھنے میرے گھر تشریف لائے۔انہوں نے کہا کہ بزدار صاحب نے کھل کر دل کی باتیں کی، ان سے بہت زیادتی کی گئی وہ پارٹی سے وفادار تھے لیکن پارٹی نے ان کو پرویز الٰہی صاحب کے لیے قربان کر دیا۔

ڈپٹی سپیکر پر حملہ، پرویز الٰہی، عثمان بزدار ایوان میں کیا کرتے رہے؟۔ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی لکھا کہ بزدار صاحب سے ہونے والی گفتگو پھر کبھی شیئر کروں گا۔خیال رہے کہ ہفتے کے روز وزیراعلی کے انتخاب کے لیے پنجاب اسمبلی کا اجلاس شروع ہونے سے قبل پی ٹی آئی ارکان نے ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری پر حملہ کیا تھا، ان کو لوٹے اور تھپڑ مارے اور ان کے بال بھی نوچے گئے۔