گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ برطرف


اسلام آباد (صباح نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو عہدے سے برطرف کردیا۔نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو گورنر پنجاب کے عہدے سے ہٹا دیا۔

نئے وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز سے حلف نہ لینے کے معاملہ ان کی برطرفی کی وجہ بنا۔وزیراعظم شہباز شریف نے انہیں برطرف کرنے کی سمری صدر مملکت کو ارسال کردی۔گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی کی عیادت کے لیے ان کی رہائش گاہ پہنچے۔

عیادت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ پنجاب اسمبلی میں کل ہونے والی ہنگامہ آرائی افسوسناک ہے۔چوہدری پرویز الہی نے وضع داری کے ساتھ ایوان چلایا۔انہوں نے کہا تھا کہ حمزہ شہباز کا حلف لینا ہے یا نہیں۔ ہنگامہ آرائی کی رپورٹ اور قانونی ماہرین سے مشاورت کے بعد فیصلہ کریں گے۔