گورنر پنجاب عمر سرفراز کی چودھری پرویز الہی سے ملاقات، خیریت دریافت کی


لاہور(صباح نیوز)گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ ، چودھری پرویز الہی کی عیادت کے لئے ان کی رہائش گاہ پہنچے اور ملاقات کرکے ان کی خیریت دریافت کی،

گورنر عمر سرفراز چیمہ نے پنجاب اسمبلی میں وزیراعلی کے الیکشن کے دوران ہنگامہ آرائی کی سخت مذمت بھی کی۔گورنر پنجاب نے چودھری پرویز الہی پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب اسمبلی میں ایوان کا تقدس پامال کرنا قابل مذمت ہے،

پارلیمان کا تقدس اور آئین کا تحفظ اسمبلی ممبران کی ذمہ داری ہے۔یاد رہے کہ پنجاب اسمبلی میں گذشتہ روز ہنگامہ آرائی کے دوران چودھری پرویز الہی زخمی ہوگئے تھے۔