الخدمت فاؤنڈیشن ویمن ونگ ٹرسٹ لاہور کے زیراہتمام یتیم بچوں کیلئے افطار پارٹی


لاہور(صباح نیوز)الخدمت فاؤنڈیشن ویمن ونگ ٹرسٹ لاہور کے زیراہتمام یتیم بچوں کیلئے افطار پارٹی منعقد کی گئی ،بچوں میں عید گفٹس بھی تقسیم کئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق الخدمت فاؤنڈیشن ویمن ونگ ٹرسٹ لاہور کے زیراہتمام یتامیٰ کیلئے افطار پارٹی اور ایک خوبصورت پروگرام منعقد کیا گیا،یتیم بچوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی

اس موقع پر شریک بچوں کو رمضان المبارک کی فضیلت سے متعلق سکھایاگیا

اس موقع پربچوں میں عیدگفٹس تقسیم کئے گئے، افطار پارٹی اور ایک خوبصورت پروگرام   میں شریک بچے رمضان المبارک کی فضیلت سیکھنے کے ساتھ ساتھ میجک شو اورلذ یذ کھانوں سے بھی خوب لطف اندوز ہوئے۔