پنجاب میں شکست ہونے پر پی ٹی آئی نے غندہ گردی شروع کردی ،مریم نواز


لاہور(صباح نیوز)پاکستان مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ غنڈہ گردوں کے گروہ نے جس کا نام پی ٹی آئی ہے پنجاب میں اپنی شکست سامنے دیکھتے ہوئے پھر سے غنڈہ شروع کر دی۔جتنا چاہے پھڑپھڑا لو، پنجاب کا حق پنجاب کے عوام کو انشااللہ مل کر رہے گا۔وہ ترقی جو 2018 میں ان سے چھین لی گئی تھی، وہ پنجاب واپس لے کر رہے گا۔وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز انشااللہ!۔

ان خیالات کا اظہار مریم نواز شریف نے ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ اس غنڈہ گرد اور سڑک چھاپ پی ٹی آئی کا جڑ سے خاتمہ ہر پاکستانی کا اولین فرض ہے۔ یہ کلچر کسی طرح بھی ملک و قوم کے لیے اچھا نہیں بلکہ تباہی ہے۔ اس کا فوری سدباب اور خاتمہ ضروری ہے۔ پنجاب کے عوام ان کے چہرے پہچان لے جبکہ مریم نواز نے راجہ پرویز اشرف کو سپیکر قومی اسمبلی منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔

اپنے بیان میں مریم نواز نے کہا کہ راجہ پرویز اشرف کو سپیکر قومی اسمبلی منتخب ہونے پر بہت بہت مبارک۔