سرگودھا،سرکاری آٹا بلیک میں فروخت کرنے پر فلورمل سیل


سرگودھا(صباح نیوز)سرگودھا میں سرکاری آٹا بلیک میں فروخت کرنیوالی فلور مل پر انتظامیہ نے چھاپہ مار کر فلورمل کو سیل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق سرگودھا پولیس نے گندم کا کوٹہ منسوخ کر کے انتظامیہ کیخلاف مقدمہ درج کیا اورایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔اسسٹنٹ کمشنر شوکت عظیم کو سرکاری دس کلو آٹے کا تھیلا بلیک میں فروخت کرنے کی شکایت ملی تھی۔اسسٹنٹ کمشنر سرگودھا نے ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر کے  ہمراہ مل پر چھاپہ مارا جس کے باعث بھگدڑ مچ گئی۔

حکومت پنجاب کے بار دانے میں دس کلو آٹے کے 150 بیگ پکڑ لئے گئے۔پولیس نے بتایا کہ موہنی مل کے کنٹریکٹر میاں نسیم سمیت مل انتظامیہ کیخلاف تھانہ فیکٹری ایریا میں مقدمہ درج کرلیا گیا اور پرائیویٹ طور پر پرنٹ کروایا گیا سرکاری باردانہ بھی برآمد کر لیا گیا۔

علاوہ ازیں فلور مل نے شہری کو 430 روپے والا آٹے کا تھیلا 615 روپے میں فروخت کیا۔اس حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر شوکت عظیم نے کہا کہ گرانفروشی اور بلیک مارکیٹنگ کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔